تلنگانہ: منچریال ٹاون کے ماتا ششو اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ۔ مریضوں کو مشکلات

POWERCUT

تلنگانہ کے منچریال ٹاون کے ماتاششو اسپتال میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کے نتیجہ میں مریضوں کے علاج میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریضوں کے رشتہ داروں نے اسے افسوسناک قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے مریض پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں جنریٹر کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ اسپتال کا عملہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچوں کو اس اسپتال میں علاج کے لئے بڑی تعداد میں لایاجاتا ہے اور اس طرح کی صورتحال نامناسب ہے۔ اس اسپتال کو علاج کے لئے بچوں کو لانے والوں کی زیادہ ترتعداد غریبوں کی ہوتی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی صورتحال کے اعادہ سے روکنے کے اقدامات کرے۔