ونئے کواٹرا امریکہ میں ہندوستانی سفیر مقرر

VINAY-KWATRA

سابق معتمد خارجہ ونئے کواٹرا کو جمعہ کے دن ہندوستانی سفیر برائے امریکہ مقرر کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ امریکہ میں ہندوستانی سفیر کا عہدہ جنوری میں ترنجیت سندھو کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھا۔ کواٹرا یکم مئی 2022ء تا 14جولائی 2024ء معتمد خارجہ رہے۔ وہ 1988ء میں انڈین فارن سرویس (آئی ایف ایس) میں بھرتی ہوئے تھے۔