راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم

Home-program

گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں ایٹ ہوم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ گورنر کی جانب سے ہرسال دوبار 26 جنوری (یوم جمہوریہ) اور 15 اگست (یوم آزادی) کے موقع پر ایٹ ہوم تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ گورنر تلنگانہ کے طورپر تقرر کئے جانے کے بعد جشنودیو ورما کی جانب سے ترتیب دی گئی یہ پہلی یوم آزادی ایٹ ہوم تقریب ہے جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ان کے کابینی رفقاء این اتم کمارریڈی، پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، چیف سکریٹری اے شانتی کماری، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، آئی اے ایس، آئی پی ایس، اعلیٰ عہدیداروں، وکلاء، سیاستدانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بی آر ایس قائدین ایٹ ہوم تقریب سے غیر حاضررہے۔