ایک شخص نے میئر وجئے لکشمی کو دھمکی دی

Vijaya-Laxmi

جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجئے لکشمی کے گھر پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایک شخص نے انہیں دھمکی دی۔ پولیس ذرائع کے بموجب بنجارہ ہلز علاقہ میں مقیم جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی آج اپنے گھر پہنچی تھیں کہ راجو نامی شخص نے ان کے گھر آیا اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس کا آن لائن ایک گروپ بنا ہوا ہے۔ راجو نے پوچھا کہ جی ایچ ایم سی کب مسائل حل کرے گا؟ اس موقع پر راجو نے میئر کا مکان بھی منہدم کرنے کی دھمکی دی۔ بنجارہ ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے۔