حیدرآباد میں عجیب و غریب بارش _ 6 فیٹ کے احاطے میں بارش سے عوام حیران

Screenshot_20240823-144343_X-780x470

حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بعض علاقوں میں بارش اور چند علاقوں میں دھوپ بھی دیکھی جا رہی ہے لیکن جمعرات کو شہر کے مرآد نگر میں عجیب و غریب بارش دیکھی گئی۔ جہاں ایک سڑک پر صرف 6 فیٹ کے احاطے میں بارش ہوئی۔جبکہ 6 فیٹ سڑک کے دونوں طرف دھوپ تھی اسے دیکھ کر سڑک پر چلنے والے عوام حیران رہ گئے۔ مخصوص علاقے میں بارش کا یہ سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا۔ عوام کی کثیر تعداد اسے دیکھنے سڑک کے دونوں طرف جمع ہوگئے۔