حیدرآباد: چتراپوری کالونی میں 225 ولاز کو منی کونڈا میونسپل کمشنرنے نوٹس جاری کی

شہرحیدرآباد کی منی کونڈابلدیہ کی چتراپوری کالونی میں 225ولازکو منی کونڈامیونسپل کمشنرنے نوٹس جاری کی ہے۔ اس نوٹس میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاگیا کہ جی او658کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی +ون کی منظوری حاصل کرکے جی +2ولاز تعمیر کئے گئے۔ میونسپل کمشنر نے نوٹس کا 15 دن میں جواب دینے کی ہدایت دی بصورت دیگر انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ ان ولاز کو منہدم کردیاجائے گا۔ بلدیہ کو اس بات کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تقریباً 50 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ منی کونڈہ کے میونسپل کمشنر نے چتراپوری میں بے قاعدگیوں کو دور کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔
