بلرام پور میں ہاتھیوں کی دہشت جاری، میاں بیوی پر حملہ ، ایک کی موت

بلرام پور ڈیولپمنٹ بلاک کے چلما گاؤں کے نزدیک ساسو ندی پر بنائے جارہے کلورٹ کے پاس ہفتہ کی رات جنگل میں ہاتھی کے حملے میں شوہر کی موت ہوگئی، جب کہ بیوی شدید زخمی ہے۔ لوگوں نے زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او فاریسٹ روی شنکر شریواستو سمیت جنگلات کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کاموں میں جٹ گیا۔ محکمہ جنگلات سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہاتھی کے علاقے میں پہنچنے کے بعد سینکڑوں دیہاتی محکمہ جنگلات کی ٹیم کے ساتھ جمع ہوگئے تھے۔ اس دوران لوگوں کے انکار کے بعد جوڑا جنگل کی طرف چلا گیا۔ جس کی وجہ سے شوہر ہاتھی کی زد میں آ گیا۔ ہاتھی نے شوہر کو سونڈ سے لپیٹ کر پیٹا۔ جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی معلومات کے مطابق ہاتھیوں کا گروپ پاستا گوتھن جنگل کے کنارے چلما کی طرف بڑھ رہا تھا۔ علاقے میں ہاتھی کے آنے کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں لوگ محکمہ جنگلات کے دیہی عملہ کے ساتھ ساسو ندی کے پلہ کے پاس جمع ہو گئے۔ اسی دوران 60 سال کی عمر کا چمرا کوروا رات گئے اپنی بیوی کے ساتھ جنگل کی طرف جانے لگا۔ محکمہ جنگلات کے عملے اور گاو¿ں والوں نے منعکیا۔ اس کے بعد بھی وہ جنگل کی طرف چلا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ ہاتھی کی زد میں آ گیا۔ بیوی زخمی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آٹھ ہاتھیوں کا ایک گروپ ہے۔ واقعہ صبح تین بجے کا بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او فاریسٹ روی شنکر شریواستو سمیت جنگلات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
