چوہا کبھی باندھ کتورتا ہے تو کبھی شراب پیتا ہے ،اب آنکھ ھی کھا گیا :آرجے ڈی

n6396024281731851251226e83d46311e91bb947aacc43afbebcae926789a98fda22ee81ffbaada5bd60f7e

بہار کا چوہا کبھی شراب پیتا ہے اور کبھی باندھ کترتا ہے ،لیکن اب لاش کی آنکھ کھا لی ہے ۔ بہار کے نالندہ میڈیکل کالج سے معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی نے حکومت اور نظام پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے اور مجرم کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ مرتیونجے تیواری نے کہا کہ بہار میں یہ ایک شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعہ کا پورے ملک میں چرچا ہے۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ ایک نوجوان سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں مر گیا۔ اس کی بائیں آنکھ غائب ہو جاتی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیں آنکھ کو چوہے نے کھا لیا ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہو سکتی ہے ؟ اب تک سرکارکے اعلیٰ افسران اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ حکمراں جماعت کے لوگ کوئی جواب نہیں دے رہے۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ اقتدار سے تحفظ ہے۔ پورے بہار میں عام لوگ پریشان ہیں۔ افسران من مانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ حکومت کو عام لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بہار میں لوگ قسمت پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمراں جماعت کے لوگ صرف بیانات دے کر اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔