Taj Mahal in Agra received a bomb threat: تاج محل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی،سیکورٹی کردی گئی مزید سخت،تحقیقات جاری

n64184682317332245667072d5a9079ee7aa8331878c821d6f826d1e17fe2c75bd7eca7998760fb61506c60

دنیا کے سات عجائب میں سے ایک اترپردیش کے آگرہ شہر میں واقع تاریخی محبت کی نشانی اور انتہائی دلکش عمارت یعنی تاج محل کو بم سے اڑانے نے آج دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے، جس کے بعد تاج محل کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اے سی پی تاج سیکورٹی سید اریب احمد نے کہا کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو دھمکی بھرا ای میل بھیجا گیا ہے جس کے بعد سیکورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے میں تاج گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور آگے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔