10000 کلومیٹر سے تنہا تاج محل گھومنے آئی غیر ملی خاتون، گھر لوٹتے ہی رونے لگی، کہا: میں تو لٹ گئی…

ایک غیر ملکی خاتون تاج محل دیکھنے کے لیے بہت سے خواب لے کر ہندوستان آئی، آگرہ پہنچتے ہی وہ خاتون سب سے پہلے تاج محل دیکھنے گئی۔ تاج محل دیکھ کر خاتون کافی خوش ہوئی۔ اس کے بعد وہ آگرہ کے بازار میں گھومنے کیلئے نکل پڑی۔ وہاں اس نے قیمتی جیمز سٹون کی دکان دیکھی۔ جیسے ہی اس نے وہاں پتھر دیکھا تو وہ ایک دکان کے اندر چلی گئی۔ وہاں جا کر اس نے مہنگے یاقوت خریدے۔ اس کے بعد وہ واپس اپنے گھر چلی گئی ۔ وہاں جا کر اس نے سب کو پتھر دکھائے لیکن پھر اچانک کچھ ایسا ہوا کہ وہ زور زور سے رونے لگی۔ کہنے لگی میں تو لٹ گئی، برباد ہوگئی ۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہندوستان آنے والی اس غیر ملکی خاتون کے ساتھ کیا ہوا جس کا انہیں بیرون ملک واپسی کے بعد پتہ چلا۔ دراصل حال ہی میں کینیڈا کی رہنے والی ایک خاتون سیاح تاج محل دیکھنے آئی تھی۔ تاج محل دیکھنے کے بعد یہ خاتون سیاح تاج گنج علاقے میں واقع ایک شوروم میں خریداری کے لیے گئی۔ وہاں اس نے بہت سے اچھے جواہرات دیکھے اور اسے روبی پسند آگیا۔ وہ دیکھنے میں کافی خوبصورت تھا۔ خاتون سیاح نے شو روم آپریٹر سے 3 جیمز اسٹون روبی خریدے۔ اس کے بدلے میں اس نے شوروم کے مالک کو تقریباً 2700 ڈالر دیے۔ ہندوستانی روپے میں اس کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔ یہ خاتون خوشی خوشی اس کو اپنے ساتھ لے گئی۔ جب اس نے اپنے ملک جا کر اس کو چیک کیا تو تینوں جعلی نکلے۔ جیسے ہی اس کو اس بات کا علم ہوا تو اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی کیونکہ اس کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوگیا تھا۔ پہلے تو وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ کیا کرے۔ پریشان ہو کر اس نے پہلے شوروم کے مالک سے رابطہ کیا۔ شوروم کا مالک بھی کافی شاطر تھا۔ تو پہلے اس نے اسے گمراہ کرنا شروع کیا۔ پھر اس نے غیر ملکی خاتون سیاح کا نمبر ہی بلاک کر دیا۔ اب غیر ملکی خاتون سیاح کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ وہ اسے بار بار کال کرتی رہی مگر وہ فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے قانون کا سہارا لیا۔ خاتون نے ای میل اور وہاٹس ایپ کے ذریعے آگرہ ٹورزم پولیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ اب پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ سیاحوں کو دھوکہ دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی سیاحوں کو دھوکہ دینے کے کئی واقعات پولیس کے نوٹس میں آچکے ہیں۔ بعض اوقات غیر ملکی سیاحوں کو ماربل ہینڈ کرافٹ دکھا کر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ ٹرین اور بس سے اترتے ہی سیاحوں کو گھیر لیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ انہیں لائن میں کھڑے ہوئے بغیر تاج محل میں انٹری دلانے کی بات کہہ دھوکہ دیتے ہیں، جب کہ کچھ لوگ ایمپوریم میں ڈسکاؤنٹ شاپنگ اور ناشتہ دینے کے بہانے پھنساتے ہیں۔ سیاحوں کے جال میں آتے ہی دھوکہ دہی کا کھیل شروع ہوجاتا ہے۔
