پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم: بزرگوں کے علاج پر 40 کروڑ سے زیادہ خرچ، 25 لاکھ سے زیادہ نے کرایا رجسٹریشن

وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 اکتوبر کو آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (AB PM-JAY) میں 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو شامل کرنے کے لیے اسکیم کا آغاز کیا اور استفادہ کنندگان کو آیوشمان وے وندنا کارڈ حوالے کیے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 25 لاکھ بزرگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔وزارت صحت کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے 22 ہزار سے زیادہ بزرگ اب تک 40 کروڑ روپے سے زیادہ کے علاج سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ سینئر شہریوں نے کورونری انجیو پلاسٹی، ہپ فریکچر/ریپلیس منٹ، پتتاشی کو ہٹانے، موتیا بند کی سرجری، پروسٹیٹ ریسیکشن، فالج، ہیموڈیالیسس، آنتوں کے بخار اور دیگر فیبرائل بیماریوں کے لیے اسپتالوں میں علاج کرایا ہے ۔ 5 لاکھ روپے کا کور آیوشمان وے وندنا کارڈ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو 5 لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ کور فراہم کرتا ہے، چاہے ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت پہلے سے شامل خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو اپنے لیے 5 لاکھ روپے تک کا اضافی ٹاپ اپ کور ملتا ہے۔ یہ کارڈ تقریبا 2000 طبی طریقہ کار کا علاج فراہم کرتا ہے اور پہلے دن سے ہی تمام پہلے سے موجود بیماریوں کو کور کرتا ہے۔ رجسٹر کیسے کریں؟ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری جو آیوشمان وے وندنا کارڈ کے اہل ہیں وہ متعدد چینلز کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔ قریبی ہسپتال میں جا کر رجسٹریشن کروانے کے علاوہ، وہ آیوشمان ایپ (گوگل پلے اسٹور سے)بھی ڈان لوڈ کر سکتے ہیں یا beneficiary.nha.gov.in پر جا سکتے ہیں۔ آیوشمان وے وندنا کارڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے شہری ٹول فری نمبر 14555 پر کال کر سکتے ہیں یا 1800110770 پر مس کال کر سکتے ہیں۔ ایک آپشن یہ بھی اگر 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بوڑھا شخص کسی دوسری ہیلتھ انشورنس اسکیم جیسے کہ مرکزی حکومت کی ہیلتھ اسکیم (CGHS)، Ex-Servicemen Contributory Health Scheme (ECHS)، Ayushman Central Armed Police Forces (CAPF) کا فائدہ اٹھا رہا ہے، تو وہ اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں اپنی پسند کا منصوبہ منتخب کر سکتے ہیں۔
