پاکستان کے سابق وزیر خارجہ کی زمین کو لے کر مدھیہ پردیش میں ہنگامہ، قبضہ کرنے پہنچے رشتہ دار، مخالفت میں اترے لوگ

1734007239648

مدھیہ پردیش کے برہان پور میں ایک ایکڑ زمین کو لے کر ہنگامہ برپا ہے۔ دراصل یہ زمین پاکستان کے سابق وزیر خارجہ کی بتائی جارہی ہے جس پر قبضہ کرنے کے لیے ان کے رشتہ دار یہاں پہنچے اور کالونی کاٹنا شروع کردیا۔ لیکن یہاں تین نسلوں سے رہنے والے 15 خاندانوں نے احتجاج کیا۔ بے دخلی کا الزام لگاتے ہوئے وہ ڈی ایم کے پاس پہنچے اور زمین کے لیز اور پردھان منتری آواس یوجنا کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس زمین پر رہنے والی شانتا بائی نے بتایا کہ ہم تین نسلوں سے اس زمین پر رہ رہے ہیں۔ اب وہ انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے فوائد حاصل کریں۔ یہ زمین پاکستان کے سابق وزیر خارجہ مرحوم شریف الدین پیرزادہ کی ہے، لیکن ان کے کچھ رشتہ دار آکر یہاں پر قبضہ کر رہے ہیں ۔ وہ ہمیں بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کالونی کاٹنے سے روکا جائے اور ہمیں لیز دی جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔ لوکل 18 کی ٹیم نے علاقے کی بابت معلومات رکھنے والے مکیش سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ زمین اینیمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت آتی ہے جسے 1968 میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس کیا گیا تھا۔ زمین کا مالک پاکستان چلا گیا تھا، اس لیے اسے دشمن کی جائیداد کی تحویل میں لیا جانا چاہئے ۔ ادھر کلکٹر بھویہ متل نے کہا کہ یہ معاملہ میرے نوٹس میں آیا ہے۔ لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میں نے تحصیلدار اور میونسپل کارپوریشن کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ اگر وہاں غیر قانونی کالونی کاٹی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔