فٹ پاتھ تاجروں نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا

n6431145341734007376728069af2e66f9b211adc3ed39841691fde0ed1c733f50edffc47216f94584bde4b

گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے خلاف شہر کے فٹ پاتھ تاجروں نے متحد ہو کر مظاہرہ کیا ہے۔ فٹ پاتھ تاجروں نے جمعرات کو گنجی پورہ علاقے سے جلوس نکالا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن سمیت انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تجاوزات کے نام پر کی جارہی زیادتی کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ غریب لوگ اپنا چھوٹا سرمایہ لگا کر سڑک کنارے کاروبار کرتے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن چند لیڈروں کے کہنے پر انہیں کاروبار سے بے دخل کرتی ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اس سے ان کے اہل خانہ کی کفالت ہو رہی ہے، ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے والی مہم کو روکا جائے۔ کانگریس نے اس تحریک کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ کانگریس کے منوج نام دیو کی قیادت میں ایک بڑے جلوس میں فٹ پاتھ تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔