بہار کے 17 اضلاع میں دھند اور شدید سردی کا الرٹ

n64388554717345077570563373dee1116a2e36ecfe613233a1256fd8d609e907708acd3138658b365998f0

پٹنہ کے موسمیاتی مرکز نے بہار کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر تک شدید سردی اور دھند کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں شدید سردی کا اثر بہار میں بھی نظر آئے گا۔ شدید سردی کے پیش نظر محکمہ ڈیزاسٹر نے ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ میں روہتاس کا ڈہری سرد ترین ضلع کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ اس کے بعد سیتامڑھی کا پپری 9.3، مدھے پورہ 9.3، مظفر پور 9.6، گوپال گنج 10، مدھوبنی 10.2، مغربی چمپارن ضلع کے والمیکی نگر 11.9 اور سپول 12.8 رہا۔ ان تمام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 سے 0.6 ڈگری تک گر گیا ہے ۔موسمیاتی مرکز کے مطابق مغربی چمپارن، سارن، سیوان، بکسر، پٹنہ، شیخ پورہ، نالندہ، جہان آباد، مظفر پور، ویشالی، دربھنگہ، بیگوسرائے، سمستی پور، مدھے پورہ، جموئی، بھاگلپور اور کٹیہار کے بیشتر حصوں میں دھند کا اثر نظر آئے گا۔ یہاں دیر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔