شدید سردی کے درمیان رات میں پہنچے اپوزیشن لیڈر تیجسوی کا استقبال

حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو کارکنوں کے ساتھ بات کرنے کو لیکر بہار کے اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں منگل کے روز دیر شام اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ارریہ پہنچے، جہاں سینکڑوں کارکن شدید سردی میں اپنے لیڈر کے استقبال کے لیے کھڑے رہے۔اپوزیشن لیڈر نے بھی شام سے انتظار کر رہے کارکنوں کو مایوس نہیں کیا اور رام منوہر لوہیا پتھ واقع آر جے ڈی دفتر پہنچ کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران تیجسوی یادو کے حق میں فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا بدھ کے روز دوپہر ٹاؤن ہال میں ضلع کے کارکنوں اور خواتین کے ساتھ اپنے منصوبوں کو لیکر پروگرام ہے۔ فاربس گنج پہنچنے پر دیر شام کارکنان کے حوصلے کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یاود نے موجود کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے بہار کی تعمیر کے لیے اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بے روزگاری، غریبی اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے، ان سے لڑ کر ایک نیا بہار بنانا ہے۔
