بی جے پی ریاستوں میں یکساں سیول کوڈ کا نفاذ

n6439859381734559212704e364cd40d9786d51adc3973ab9605764e2614078b325cb47f0e2be2ba123b1f6

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے اقتدار والی ہر ریاست میں یکساں سیول کوڈ لاگو کرے گی جیسا کہ پارٹی نے اْتراکھنڈ میں کیا ۔آئین اختیار کیے جانے کا 75 واں سال شروع ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں بحث مباحثہ کے اختتام پر امیت شاہ نے ملک بھر میں یو سی سی لاگو کرنے میں ناکامی پر کانگریس پر سخت نکتہ چینی کی۔ وزیر داخلہ نے کانگریس پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور پارٹی سے کہا کہ وہ اِس بات کی وضاحت کرے کہ ایک سیکولر ملک میں ہر مذہب کے لیے ایک مشترکہ قانون کیوں نہیں لاگو ہوسکتا۔ وزیرداخلہ نے کانگریس پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اْس کے الزامات پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ جِن کچھ لوگوں نے مہاراشٹرا کے نتائج کے بارے میں شکایتیں کیں،انہوں نے جھارکھنڈ میں جشن منایا جہاں جے ایم ایم قیادت والے آئی این ڈی آئی اے اتحاد کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔آئین کے 75 سال کے سفر کے بارے میں راجیہ سبھا میں پیر کو بحث شروع ہوئی تھی،جو دو دن تک جاری رہی۔