ممبئی کے ساحل پر حادثہ ، کشتی اُلٹ گئی

n6439860951734559315194aa2b9c3270877640ca773f5ef013a88207ee9c637a5fcd9247c080d579541a15

ممبئی میں بحرعرب میں مشہور گیٹ وے آف انڈیا سے سمندر میں واقع تفریحی مقام ایلیفنٹا جزیرے جاتے ہوئے چہارشنبہ کوایک تفریحی کشتی کے الٹنے سے 13 مسافروں کی موت ہو گئی اور فیئرپر سوارسوار 80،دیگر کو بچا لیا گیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ جہاز میں عملے سمیت کل 85 مسافر سوار تھے ، جن میں سے اب تک 80 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور 5 لوگ لاپتہ ہیں۔ ہاسپٹل میں داخل 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی افراد کی حالت مستحکم ہے ۔ نیل کمل نامی فیری بوٹ ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی، جب اسپیڈ بوٹ نے ٹکرماردی ،اس سے پہلے اس کا چکر لگایاہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کے درمیان تال میل سے بچاؤ کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ اس آپریشن میں بحریہ کی 11 کشتیاں، میرین پولیس کی تین کشتیاں، اور کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز اس علاقے کی سرگرمی سے تلاش کر رہا ہے ۔ مزید برآں، چار ہیلی کاپٹروں کو تلاش اور ریسکیو آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی باقی مسافروں کو تلاش کیا جا سکے ۔