ریسٹورنٹ کی لاپرواہیبریانی سے بلیڈ برآمد

n64451605717349038563273c4fe18ac7ab9de5fa41296f7aa6d2c007e228374114b202c1a04b4a28a9e4d6

فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے مسلسل دھاوے کے باوجود ریسٹوران مالکین احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ گھٹکیسر کے ایک ریسٹوران میں بریانی سے بلیڈ برآمد ہوئی۔ بنگی ایلیا جو اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹوران میں بریانی کھانے گیا تھا، بریانی سے بلیڈ ملنے پر اس نے ہوٹل انتظامیہ سے اس کی شکایت کی جس پر کارروائی کرنے کے بجائے اسے ایک اتفاقی حادثہ قرار دے کر اسے ٹال دیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات وصول ہورہی ہیں۔ کئی مقامات پر گندگی، فریج میں ناکارہ اشیاء، نالیاں بہتی ہوئیں اور میعاد ختم ہونے والی اشیاء کے علاوہ دیگر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔