راہول گاندھی آج پربھنی کا دورہ کریں گے

n6445160491734904014244b4937db12585f94dc0a4876e4ae547df29321a8398786c99aa0def8f31679816

قائد اپوزیشن راہول گاندھی پیر 23 ڈسمبر کو پربھنی کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں جاریہ ماہ کے اوائل میں پیش آئے تشدد میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے لواحقین سے ملاقات کرسکیں۔ مہاراشٹرا کے پربھنی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب رکھے دستور کے کانچ کے ماڈل کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ یہ واقعہ 10 ڈسمبر کو پیش آیا تھا ۔ کانگریس لیڈر وجئے واڈیتی وار نے راہول گاندھی کا شیڈول جاری کیا اور کہا کہ وہ سومناتھ سوریہ ونشی اور وجئے واکوڈے کے افراد خاندان سے ملاقات کریں گے ۔ یہ دونوں وہاں ہونے والے احتجاج میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ تاہم حال میں چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں کہا تھا کہ سوریہ ونشی نے مجسٹریٹ سے کہا تھا کہ اسے ایذا رسانی نہیں کی گئی ہے ۔