گرہاجیوتی اسکیم سے اہل برقی صارفین کو ماہانہ 1500 کروڑ روپئے کی بچت

n645340901173543924558278785d5495049d86cc57a97cbd0d8187e365b79602570fe07063e08a5a4bf60c

ریاست میں سطح غربت کے نیچے زندگی گذارنے والے غریب عوام اور متوسط خاندانوں کیلئے ”گرہاجیوتی” اسکیم نعمت ثابت ہورہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے انتخابی ضمانت کے طور پر اس اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اقتدار حاصل کرنے کے تین ماہ بعد سے اب تک 50 لاکھ سے زیادہ برقی صارفین کو ماہانہ 200 یونٹ تک مفت برقی حاصل ہورہی ہے۔ 50 لاکھ خاندانوں کو برقی بلز سے راحت ملی ہے۔ واضح رہیکہ حکومت نے یکم؍ مارچ 2024ء سے گرہاجیوتی اسکیم کو نافذالعمل کیا ہے جو کانگریس کی 6 گیارنٹیوں میں ایک گیارنٹی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ اندرون 200 یونٹ برقی استعمال کرنے والوں کو صفر برقی بل جاری ہورہا ہے۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں سدرن ڈسکام میں 26 لاکھ نارتھرن ڈسکام میں 24 لاکھ برقی صارفین ہیں۔ ان صارفین کو دونوں ڈسکامس صفر بلز جاری کررہے ہیں۔ مارچ تا ڈسمبر تک مفت برقی اسکیم کے ذریعہ تقریباً 5 کروڑ سے زیادہ صفر برقی بلز جاری کئے گئے ہیں۔ ریاست میں گرہا جیوتی اسکیم کے 50 لاکھ سے زیادہ اہل استفادگان میں 50۔40 لاکھ افراد ہر ماہ برقی کا استعمال بہت کم کررہے ہیں۔ مزید چند افراد کبھی کبھی 200 یونٹ سے زیادہ برقی استعمال کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں ماہانہ اوسطاً 150 کروڑ روپئے تک صفر برقی بلز جاری ہورہے ہیں۔ اس ماہ کے بل 200 کروڑ روپئے سے زیادہ آئے ہیں۔ گذشتہ ماہ نومبر تک ریاست بھر میں مجموعی طور پر 1336 کروڑ روپئے کے بلز جاری کئے گئے۔ تازہ جاری ہونے والے بلز کو شمار کرلیا جائے تو ریاست کے عام، غریب اور متوسط طبقات کے برقی صارفین گرہا جیوتی اسکیم کے تحت 1550 کروڑ روپئے تک فائدہ ہوا ہے۔ واضح رہیکہ ریاستی حکومت نے بجٹ میں گرہا جیوتی اسکیم پر عمل آوری کیلئے 2418 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ برقی چارجس سلابس کے حساب سے وصول کئے جاتے ہیں۔ اندرون 0-50 یونٹ برقی استعمال کرنے پر 1.95 روپئے فی یونٹ، 51-100 یونٹ برقی استعمال کرنے پر فی یونٹ 3.10 روپئے وصول کئے جاتے ہیں۔ 101-200 یونٹ تک برقی استعمال کرنے پر 4.80 روپئے فی یونٹ چارجس وصول کئے جاتے ہیں۔ 200 یونٹ سے زیادہ برقی استعمال کرنے والوں سے انرجی چارجس کے ساتھ کسٹمر، فکسڈ، الیکٹریسٹی ڈیوٹی دیگر چارجس شمار کرتے ہوئے ماہانہ ایک ہزار روپئے سے زیادہ بلز جاری کئے جاتے ہیں۔ گرہاجیوتی اسکیم سے استفادہ کرنے والے برقی صارفین کو ماہانہ خاندان کو کم از کم 1000 روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔