ٹرمپ کے غزہ کا کنٹرول لینے کے اعلان پر آسٹریلیاکا سخت ردعمل

n650758142173880298227355b2b6e02ef343d4fff59b4d1468f8a6a621200b75654c052f332132c21b56bd

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان سے انہیں شدید دھچکا لگا۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انتھونی البانیز کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول کرنے کے اعلان سے انہیں دھچکا لگا۔واضح رہے امریکی صدرٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ غزہ پٹی پر قبضہ کر لے گا۔