امریکی فنڈنگ رْکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے: اقوام متحدہ

n6507581411738802885073b9bc6c9db164cec14e83ff8dfaaf28ff923e1a33285d6afd6d010d1a04aae093

اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ امریکہ کی امدادی فنڈنگ رْکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکہ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رْکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رْک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رْکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔