‘تیجسوی یادو کے خلاف بولنے سے نقصان ہوگا’، بہار بی جے پی کی میٹنگ کا ویڈیو وائرل، آر جے ڈی کا رد عمل آیا سامنے

بہار کے بھاگلپور میں پیر (24 فروری) کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ‘کسان سمّان مہا ریلی’ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریلی کے اختتام کے بعد بھاگلپور کے سرکٹ ہاؤس میں بی جے پی کے سر کردہ لیڈران کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، مرکزی وزیر گری راج سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔ میٹنگ میں گری راج سنگھ اور سمراٹ چودھری کے درمیان ہونی والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
