سی اے جی نےدہلی کی ایکسائز پالیسی سے2000 کروڑ روپے کےنقصان کا اندازہ لگایا

n6535937121740505696127b55fbf44a58ae57f10690457c4b3d91b32bbcd4bd70eef36091a77e5ef089975

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج اسمبلی میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ پیش کی، جس میں دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت کے دور میں متنازعہ ایکسائز پالیسی میں مختلف بے ضابطگیوں کو اجاگر کرتے ہوئے سخت تبصرے کیے گئے ہیں اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن ایوان میں پیش کی گئی سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت کو 2021-22 کی غلط ایکسائز پالیسی کی وجہ سے 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آتشی سمیت عام آدمی پارٹی کے 12 اراکین اسمبلی کی معطلی کے بعد ‘دہلی میں شراب کے ریگولیشن اور سپلائی پر پرفارمنس آڈٹ’ کے عنوان سے رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں متنازعہ ایکسائز پالیسی کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کے لیے بنائے گئے ماہرین پر مشتمل گروپ کی تجاویز کو اس وقت کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ایکسائز منیش سسودیا نے نظر انداز کر دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شراب کے لائسنسوں کی واپسی اور شراب خانوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ کے معاملے میں محکمہ ایکسائز کی ناکامی سے محکمہ کو 890.15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 پابندیوں کے نام پر شراب کی دکان کے لائسنس ہولڈروں کو دی گئی 144 کروڑ روپے کی چھوٹ ضابطے کے مطابق نہیں تھی۔ محکمہ خزانہ کے اعتراضات کے باوجود چھوٹ کی اس تجویز کو مسٹر سیسودیا نے ذاتی طور پر منظور کیا تھا۔آپ کی سابقہ حکومت کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا "یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ سی اے جی کی رپورٹ 2017-18 کے بعد اسمبلی میں پیش نہیں کی گئی۔ ریاست کی مالی حالت کو جاننا بہت ضروری ہے۔ بدقسمتی سے سابقہ حکومت نے سی اے جی کی رپورٹ پیش نہیں کی اور اس طرح آئین کی خلاف ورزی کی۔ قبل ازیں، ایوان سے اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے کابینہ کی اپنی پہلی میٹنگ میں سی اے جی کی رپورٹوں کو ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے سابقہ حکومت کی انتظامی خامیوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی حکومت بدعنوانی سے پاک حکمرانی، دہلی میں خواتین کو بااختیار بنانے اور شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ حکومت جمنا کی صفائی اور مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہلی میں مرکزی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کو پچھلے 10 برسوں میں مسلسل ٹکراوکی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا "میری حکومت مرکز اور دیگر ریاستوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کرے گی۔ اس سے پہلے نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوسرے دن، اپوزیشن عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے اراکین اسمبلی نے گورنر کے خطاب کے آغاز میں ہی ہنگامہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی تصویر وزیراعلی کے دفتر سے ہٹا دی گئی ہے۔ بار بار کی اپیلوں کے باوجود، جیسا کہ آپ کے اراکین نے ہنگامہ کھڑا کیا، اسپیکر وجیندر گپتا نے آپ کے 12 اراکین کو دن بھر کے لئے ایوان سے معطل کر دیا۔