راہول کی ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات

n6547436781741207080317bc5e7710a063fd33ca301e8013fedfbf0d5ea6d83acfd419ccdde82403a7fedd

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج صبح دوبارہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقف ہونے کے بعد ان سے مہا کمبھ کے دوران اسٹیشن پر ہوئی بھگدڑ کے بارے میں بات چیت کی۔گاندھی نے کچھ دن پہلے بھی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے قلیوں سے ملاقات کی تھی اور ان کے مسائل پوچھے تھے اور آج پھر وہ صبح سویرے ان سے ملنے گئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ہماری بات چیت کے دوران قلیوں نے ہمیں بتایا کہ کس طرح بھگدڑ کے دن سب نے مل کر لوگوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ چاہے وہ لوگوں کو ہجوم سے نکالنے کی کوشش ہو، زخمیوں کو ایمبولینسوں اور انتظامیہ تک لے جانے کی کوشش ہو، یا ہلاک شدگان کی لاشوں کو ہٹانے کی کوشش ہو، اپنی جسمانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریہڑی کا استعمال کرنا ہو یا اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے ہم نے بھگدڑ سے متاثرہ مسافروں کی ہر ممکن مدد کی۔ کانگریس کے لیڈر نے 15 فروری کو اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران کئی جانیں بچانے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔گاندھی نے کہا “میں ان بھائیوں کی ہمدردی سے بہت متاثر ہوا ہوں جو یہاں روزانہ مزدوری کرنے آتے ہیں۔ وہ اب بھی مالی مشکلات میں جی رہے ہیں لیکن وہ لوگ جذبہ اور خیر سگالی سے بھر پور ہیں ۔ انہیں مدد کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے اپنے مطالبات کا اظہار کیا۔ میں یقینی طور پر ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔