ایل جی، وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ تصادم میں شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ میں جاری تصادم کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں جموں و کشمیر پولیس کے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ تصادم میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔عمر عبداللہ نے بھی شہید پولیس اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر اور غم دونوں ہیں۔ بلبیندر سنگھ چب، جسونت سنگھ اور طارق احمد نے کٹھوعہ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ اس تصادم میں اب تک چار پولیس اہلکار شہید اور تین دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ آپریشن جمعرات کی صبح سے جاری ہے۔
