رواں ماں کے پہلے دن بڑا جھٹکا، 6.40 روپے مہنگا ہوا ایل پی جی رسوئی گیس سلنڈر

عید کے روز ایل پی جی ( رسوئی گیس) کی قیمت میں اضافے کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 1 کلو گرام ایل پی جی کی نئی قیمت 248.37 پاکستانی روپے مقرر کر دی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ 11.8 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 6.40 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت 2930.71 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 4 مارچ کو پاکستان کے مردان شہر میں سینکڑوں افراد گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ بالخصوص رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت گیس کی قلت کے باعث خواتین اور مظاہرین نے مالاکنڈ روڈ بلاک کر دی تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران گیس اور بجلی کی کٹوتی پرفوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کے پی اپنی گیس اور بجلی خود پیدا کرتا ہے، پھر بھی یہاں کے لوگ اندھیرے اور ٹھنڈے چولہے پر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔گورنر نے وزیراعظم کو رمضان المبارک کے دوران "بلاتعطل گیس اور بجلی” کی فراہمی کا وعدہ بھی یاد دلایا لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو پرامن طریقے سے نماز ادا کرنے کا مناسب ماحول ملنا چاہیے۔
