جوکی ہاٹ پولیس نے 219 لیٹر انگریزی شراب کیابرآمد ، دو گرفتار

n65875673217436722811983c35aae100b2b44240f1d418348e2a78d3f99292608abcb22c46aac8488be575

ضلع کی جوکیہاٹ تھانہ پولیس نے ایک جمعرات کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک پک اپ گاڑی پر لدی مختلف برانڈ کی تقریباً 219 لیٹر غیر ملکی شراب کی کھیپ ضبط کی ۔ اس معاملے میں پولیس نے دو اسمگلر کو گرفتار کیا ہے جن سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تھانہ انچارج راجیو کمار جھا کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شراب کی ایک بڑی کھیپ جوکی ہاٹ کے راستے اسمگل ہونے والی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ اس دوران جب پک اپ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں رکھی مختلف برانڈ کی غیر ملکی انگریزی شراب کی کثیر مقدار برآمد ہوئی۔ شراب اسمگلر مغربی بنگال سے شراب کی ایک کھیپ مظفر پور لے جا رہے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس کی کارروائی میں ایک پک اپ گاڑی پر لدی شراب کی کھیپ پکڑی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس شراب اسمگلروں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ معلومات صدر ایس ڈی پی او رام پکار سنگھ نے دی۔