آپریشن سندور،تمام محکموں کو چوکس رہنے چیف منسٹر تلنگانہ کی ہدایت

REVANTH-REDDY

ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم سب بحیثیت شہری یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔ انہوں نے ’جئے ہند‘ کا نعرہ بھی بلند کیا۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔’آپریشن سندور‘ کے تناظر میں تمام محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خود شام کو ہونے والی تمثیلی مشق کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے دوسری جانب، دہلی میں موجود نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا سے وزیراعلیٰ نے فون پر رابطہ کیا اور فوری طور پر حیدرآباد روانہ ہونے کی ہدایت دی۔