وقف ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا چوک پر احتجاج میں حصہ لینے سی پی آئی لیڈر عزیز پاشاہ کی اپیل

aziz-pasha

سی پی آئی قومی سکریٹری سید عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا نے عوام سے اپیل کی کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف 31 مئی کو دھرنا چوک پر احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ عزیز پاشاہ نے کہاکہ ملک بھر میں سیکولر و جمہوری طاقتیں وقف ترمیمی قانون کی مخالفت کررہی ہیں جو دستور اور قانون کی خلاف ورزی کے ذریعہ وضع کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بائی یوزر اور وقف بورڈ میں غیر مسلم ارکان کے تقرر جیسے اُمور پر حکم التواء جاری کیا جو ایک مستحسن اقدام ہے۔ مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی پرواہ کئے بغیر مرکزی حکومت وقف ترمیمی قانون پر عمل کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جمہوری ملک میں احتجاج سے قانون سے دستبرداری کیلئے دباؤ بنایا جاسکتا ہے۔ دھرنا چوک کا احتجاج مسلمانوں کیلئے قانون کی مخالفت کے اظہار کا بہترین موقع ہے