اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدہ جلد ممکن: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوسکتا ہے ۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ۔ ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔امریکی صدر نے درآمدشدہ اسٹیل پرٹیرف 50 فیصد کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف پربات کروں گا اور امید ہے کہ تجارت اور ٹیرف پر امریکہ۔ چین اختلافات دور ہو جائیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیرف کے معاملے پر عدالتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی طالب علموں کو فی الحال امریکہ سے نہیں نکال رہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں کہ غیر ملکی طلبا یہاں تعلیم حاصل کریں۔ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہو سکتا ہے ۔ادھر حماس نے کہا کہ غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سمیت بنیادی مطالبات کو پورا نہیں کرتا اس لیے اسے مسترد کر دیں گے ۔دوسری جانب اسرائیل نے حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں مغویوں کی رہائی کیلئے پیش کردہ معاہدے کو قبول کرے ، ورنہ صفحئہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا
