کونڈا سریکھا پر غشی طاری، علاج کے بعد صحت مستحکم

5last_3

ریاستی وزیر کونڈا سریکھا غشی طاری ہونے کے بعد سکریٹریٹ میں گر پڑیں۔ ان کا عملہ فوری متحرک ہوگیا ۔ ڈاکٹرس کو اطلاع دی۔ ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد کونڈا سریکھا کی صحت کو مستحکم قرار دیا ۔ لو بی پی سے ان پر غشی طاری ہوئی ۔ انجکشن اور ضروری ادویات کے بعد ڈاکٹرس نے کونڈا سریکھا کو آرام کا مشورہ دیا۔ کچھ دیر بعد کونڈا سریکھا چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوگئیں۔ اس سے قبل کونڈا سریکھا پی سی بی کے آفس میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات تقریب میں شرکت کی تھی۔ ماحولیات کے تحفظ پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ریاست کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے اقدامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی