رکن اسمبلی کنٹونمنٹ پر حملہ کی کوشش ناکام

20last_5

حیدرآباد میں بونال تہوار کے موقع پر سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی گنیش پر اتوار کی رات چند نامعلوم افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ رکن اسمبلی بونال تقریب میں شرکت کیلئے گھر سے روانہ ہوئے جب ان کی گاڑی مانیکشور نگر پہونچی اچانک ہی تقریباً 20 افراد نے رکن اسمبلی کی کار کو روکا اور گاڑی کا شیشہ اتارنے کو کہا تب رکن اسمبلی کے گن مین نے اپنی چالاکی سے گاڑی کو وہاں سے لیکر سیدھا عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن پہونچکر پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی اور حملہ کی وجہ معلوم کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے ایک ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے ۔