تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے چند مواضعات میں زلزلے کے جھٹکے

20250814_100255

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے پرگی منڈل کے چند گاوں والوں نے زلزلے کے جھٹکوں کا دعوی کیا ہے۔ باسی ریڈی پلی ؛ رنگاپور اور نعمت نگر ہنومان گڑھی اور دیوانونی گوڈا میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے گاؤں والوں کے مطابق، جمعرات کی صبح تقریباً 4 بجے گاؤں میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیاگیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ انہیں ایک زوردار دھماکہ کی آواز سنائی دی جس کے بعد زمین تقریباً 3 سے 4 سیکنڈ تک ہلتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران یہ آوازسنائی دی گاؤں والوں نے بتایا کہ گھروں میں رکھی ہوئی خالی برتنوں کے گرنے کے بعد وہ خوف کے عالم میں باہر کی طرف بھاگے تاکہ اپنی جان بچایی جاسکے ۔بیشتر افراد کا دعوی ہے کہ انہوں نے رات تاریکی میں ہی گزاری۔بعض افراد نے کہا کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو فون کرتے ہویے اس واقعہ کی اطلاع دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔مقامی افراد نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جانی یا پھرمالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔