آندھرا پردیش میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا آغاز
Vijayawada, Aug 16 (ANI): Andhra Pradesh Chief Minister Sri Nara Chandrababu Naidu launches the free bus travel program for women, ‘Sthree Shakti,’ as part of the Super Six election promises, in Vijayawada on Friday. (@AndhraPradeshCM X /ANI Photo)

آندھرا پردیش میں 15 اگست سے خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سہولت فراہم ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان اور ریاستی وزیر نارا لوکیش نے انتخابی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سہولت فراہم کی اور پہلے دن تینوں نے خواتین کے ساتھ بسوں میں سفر کیا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اور اہم وعدے کو پورا کردیا ہے ۔ بہت جلد خواتین کو سیکوریٹی فراہم کرنے کے لیے نیا قانون متعارف کرایا جائے گا ۔ خواتین کا تحفظ کرنے کے معاملے میں تلگو دیشم حکومت اہم رول ادا کرے گی ۔ آندھرا پردیش میں تلگو دیشم اور اس کی حلیف جماعتوں کی حکومت قائم ہونے کے بعد ریاست میں ترقی اور فلاح و بہبود کا ماحول فراہم ہوگیا ہے ۔ حکومت کی اسکیمات سے سماج کے تمام طبقات کو فائدہ پہونچایا جارہا ہے ۔ خواتین کی ترقی اور بہبود کے علاوہ ان کی سیکوریٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت نے ریاست آندھرا پردیش کو پسماندگی میں ڈھکیل دیا ۔ وہ مرکزی حکومت سے خوشگوار تعلقات پیدا کرتے ہوئے آندھرا پردیش کو ترقی دینے میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کو ترقی دینے میں مکمل تعاون و مدد کررہے ہیں ۔ وہ آئندہ پانچ سال میں 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے کام کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنائے ۔ آندھرا پردیش آر ٹی سی کو مزید مستحکم بنایا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی کے لیے نئی الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی ۔
