شمس آباد یونانی دواخانے کے اطراف گندگی و جھاڑیاں

TOP_8-17

شمس آباد میں واقع یونانی دواخانہ کے اطراف جھاڑیوں میں اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش بھی ہورہی ہے۔ شمس آباد یونانی دواخانہ جو کئی برسوں کی محنت کے بعد اپنی ذاتی عمارت میں منتقل ہوا لیکن اس کے اطراف صفائی کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے دواخانہ میں بدبو پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹر رمیا شری نے بتایا کہ اس سلسلہ میں میونسپل آفس میں شکایت کرنے پر صفائی کرمچاری صرف ایک حصہ میں صفائی کرکے چلے جاتے ہیں جبکہ دواخانہ کے پیچھے اور بازو کے حصے میں جھاڑیاں کافی بڑی ہوچکی ہیں اس کی کٹائی اور صفائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دواخانہ کے پچھلے حصہ میں موریوں کا گندہ پانی بھی جمع ہورہا ہے جس کی وجہ سے خنزیروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ شمس آباد میونسپل عہدیداروں کو اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے دواخانہ کے اطراف جھاڑیوں کی صفائی کرنے کی ضرورت ہے۔