پداعنبر پیٹ میں مگرمچھ سے عوام خوفزدہ

TOP_10-6

شہر کے مضافاتی علاقہ پدا عنبر پیٹ میں جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں مگرمچھ کو دیکھا گیا جس سے مقامی عوام میں خوف پیدا ہوگیا ۔ انجینئرنگ کالج کے تین طلباء نے اس نو فٹ لمبے مگرمچھ کو دیکھا جو سڑک پار کررہا تھا ۔ طلباء نے مقامی افراد کو اطلاع دی اور پھر پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر جال بچھا کر مگرمچھ کو پکڑ لیا ۔ فاریسٹ رینج آفیسر سائی پرکاش نے بتایا کہمگرمچھ کو نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کردیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ موسیٰ ندی کے پانی کے بہاؤ میں یہ مگرمچھ یہاں تک پہنچ گیا تھا ۔ عثمان ساگر کے دروازے کھولنے کے بعد موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے مگرمچھ تارامتی تک پہنچ گیا ۔