10 سال سے امریکہ میں مقیم افراد کیلئے بڑی خبر

AMIREICA

بائیڈن انتظامیہ نے دس سال سے امریکہ میں مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، افراد اپنا گزشتہ دس سال کا رہائشی ثبوت دیکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ مجوزہ اقدام کا مقصد غیر دستاویزی افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو اپنا گزشتہ 10 سال سےرہائش کا ثبوت دیناہوگا، جس سے وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی میں لیے گئے حکومتی قرضے معاف کردیئے تھے. بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہوگئی، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔