مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنانے کونڈاوشویشور ریڈی کی خواہش

KONDA-VISHVESHWAR-REDDY

چیوڑلہ بی جے پی لوک سبھا امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست تلنگانہ میں حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی اسکیموں کے نام تبدیل کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں مختلف اسکیمات کے سلسلہ میں فنڈس دیئے جارہے ہیں۔وشویشور ریڈی نے تیسرے دن وقار آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں عوامی آشیرواد یاترا کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی، جو قوم کی خدمت کے مقصد سے کام کر رہے ہیں، ایک بار پھر انہیں وزیراعظم بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گمراہ کن خبریں پھیلائیں کہ مودی نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی نے کسانوں کو مفت چاول فراہم کئے ہیں۔ کونڈا وشویشور ریڈی نے وضاحت کی کہ کانگریس جو وعدے کئے ہیں، ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت کے پاس رقم نہیں ہے۔