برقی بقایہ جات کا مسئلہ ، خانگی یونیورسٹی کو راحت دینے سے ہائیکورٹ کا انکار

highcourt-copy

تلنگانہ ہائیکورٹ نے گیتم یونیورسٹی کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں برقی کنکشن بحال کرنے کے لئے حکام کو ہدایت دینے کی اپیل کی گئی۔ عدالت نے واضح کیاکہ برقی بقایہ جات کا 50 فیصد ادا کرنے کی صورت میں سربراہی بحال کی جاسکتی ہے۔ گیتم یونیورسٹی کے برقی بقایہ جات 118 کروڑ ہیں اور ہائیکورٹ نے طریقہ کار کے مطابق بحالی کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ یونیورسٹی کی جانب سے برقی سربراہی منقطع کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو عدالت نے طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کی جس پر بتایا گیا کہ یونیورسٹی 118 کروڑ کا برقی بل باقی ہے اور طریقہ کار کے مطابق بحالی کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔