نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام

new-york-taims-squere

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پانچواں موقع ہے جب ٹائمز اسکوائر پر ایک روزہ باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گزشتہ شب نیون لائٹس اور اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت تراویح میں شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے لیے تقریباً 2 ہزار مسلمانوں سمیت ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔