ریاض پر ایرانی حملے کی مذمت ‘ جوابی کارروائی کا انتباہ

uae

سعودی عرب نے ایران کی جانب سے ریاض کے علاقہ میں اور مشرقی صوبہ میں ایران کی جانب سے کئے گئے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ سعودی دفاع نے ان حملوں کو ناکام بنادیا ہے ۔ مملکت سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں کا کسی بھی حال میں کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ ایران اس بات سے واقف تھا کہ سعودی عرب نے اپنی فضائی پٹی فضائی حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اس کے باوجود سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ساری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت و شہریوں کی حفاظت کیلئے جوک چھ بھی ممکن ہوسکے کارروائی کرے گا اور جوابی کارروائی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اس دوران سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی حملوں کے خلاف متحدہ عرب امارات ‘ بحرین ‘ قطر ‘ کویت اور اردن کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ہے ۔ محمد بن سلمان نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان ‘ بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ ‘ کویت کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ‘ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات چیت کی اور ایرانی حملوں کے خلاف ان سے اظہار یگانگت کیا ہے ۔