ایرانی سپریم رہنما خامنہ ای کی موت کے کئی اشارے : نتن یاہو

Hum-Iran-ai-Keh-Rahe-Hain-Nitin-Yahoo

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اس بات کے کئی اشارے ہیں کہ ایران کے سپریم رہنماء آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ آج صبح ایک طاقتور اور حیرت انگیز حملہ کیا گیا جو علی خامنہ ای کے کمپاونڈ کے قریب تھا اور اس بات کے کئی اشارے ہیں کہ وہ زندہ نہیں بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دونوںملکوں کے حملے جب تک ضروری ہوں جاری رہیں گے ۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی دعوی کیا تھا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ خامنہ ای ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس اراگچی نے ان میڈیا دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای زندہ ہیں اور انہیںمحفوظ مقام کو منتقل کردیا گیا ہے ۔