اللہ ہم سب کو خوشحالی سے نوازے۔شاہ رخ نے مداحوں کو دی‌ عیدالفطر کی مبارکباد۔

20240411_194915

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ عید کے موقع پر ان کے ہزاروں چاہنے والے ان کی قیامگاہ منت کے پاس جمع تھے۔ انھوں نے منت کی بالکونی سے اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ مداحوں کا سلام کرتے ہوئے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ وہ اوران کا بیٹا سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ اداکار کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں یہ منظردیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا "سب کو عید مبارک… اور میرے دن کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ اللہ ہم سب کو محبت، خوشی اور خوشحالی سے نوازے”