تلنگانہ کے آصف آباد میں خاتون‌سب‌انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

20240415_224544-530x470

ریاست تلنگانہ کے آصف آباد پولیس اسٹیشن میں ایس آئی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے والی ایس آئی راجیہ لکشمی کو اے سی بی نے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے 31 مارچ کو بورو گوڑہ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا ۔ حادثے کا ملزم یحییٰ خان منچریال ضلع کے سی سی سی نسپور میں مقیم بتایا گیا ہے ۔راجیہ لکشمی نے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ضبط شدہ گاڑی حوالہ کرنےکے لیے 40 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے 25 ہزار رشوت دینے کا اقرار کیا اور اے‌سی‌بی‌‌حکام کو اس‌بات کی اطلاع دے دی‌گئی۔ایس آئی راجیہ لکشمی کو اے سی بی آفیسرس نے متاثرہ شخص‌سے 25 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔