عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی بی آر ایس سے مستعفیٰ ، ریونت ریڈی سے کی ملاقات ۔ جلد ہوں گے کانگریس میں شامل

IMG-20240415-WA0780-780x470

بی آر ایس پارٹی کو عادل آباد ضلع میں سابق وزیر کے ٹی آر کے عادل آباد میں دورہ کے ایک دن قبل ایک بڑا جھٹکا لگا۔سابق وزیر جوگورامنا کے خاص اور قریبی حامی سمجھے جانے والے عادل آباد میونسپل کے وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس کے ایک حصے کے طور پر،ظہیر رمضانی نے پیر کے روز حیدرآباد میں سی ایم ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔آپ کو بتادیں کہ ظہیر رمضانی کا عادل آباد کے اقلیتوں میں قدآور لیڈروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کے ساتھ مزید کونسلرز اور قائدین کانگریس میں شامل ہونے کہ امکانات ہیں۔