تلنگانہ میں فیول اور ایل پی جی کی سپلائی مستحکم

Petrol-Diesel-LPG-Gas-Prices-Today-copy

آئل مارکیٹنگ کمپنیوںنے کہا کہ تلنگانہ میں پٹرول اور ڈیزل اور ایل پی جی کی سپلائی مستحکم ہے جس کے ذریعہ ریاست میں ان کی موجودہ مانگ کو پورا کیا جاسکتا گا۔ ریاست میں کہیں بھی ان اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے ریاستی سطح کے کوارڈینٹرنے بتا یا کہ کمپنیوں کی جانب سے سربراہی کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈیلیوریز میں مزید تیزی لانے اور باقاعدہ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔جاریہ ماہ کے ابتدائی 20دنوں کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوںنے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں 7فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔ایل پی جی سلینڈرس کی بکنگ میں کمی آئی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ صارفین میں اب گیاس کی بکنگ کو لیکر کوئی خوف نہیں ہے۔ جاریہ ماہ کل تک ریاست میں جملہ37.77لاکھ ڈومسٹک ایل پی جی سیلنڈرس کی ڈیلیوری کی گئی ہے جو معمول کے مطابق ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں پائپڈ قدرتی گیس (PNG) کو ایک آسان، محفوظ اور موثر متبادل کھانا پکانے کے ایندھن کے طور پر فروغ دے رہی ہیں۔ اس وقت ریاست میں 1.03 لاکھ کنکشنس ہیں جبکہ پی این جی خدمات حیدرآباد، میڑچل، سنگاریڈی، چوٹ اپل، نلگنڈہ، ورنگل، کھمم، شاد نگر، راما گنڈم اور دیگر منتخب ٹاؤنس میں دستیاب ہیں۔ پی این جی کنکشن کیلئے بھاگیہ نگر گیس، ٹورینٹ گیس اور میگھا گیس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مائیگرینٹ ورکرس اور طلبہ کیلئے بغیر کسی پتہ کے ثبوت کے 5 کیلو کے فری ٹریڈ ایل پی جی سلینڈرس (ایف ٹی ایل) دستیاب ہیں جو مسلمہ او ایم سی ڈسٹریبیوٹرس سے مصدقہ آئی ڈی اور ڈکلریشن کے ذریعہ (نئے کنکشن) 1,547 روپے قیمت پر حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ فی سلینڈر ری فیل کی قیمت 673 روپے ہوگی۔