نئے ڈی جی پی سی وی آنند کی چیف منسٹر سے ملاقات

6-copy-3

ریاست تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی سی وی آنند آئی پی ایس نے چہارشنبہ کو آئی سی سی سی میں ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ سینئیر آئی پی ایس عہدیدار جنہیں پولیسنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہیں ڈی جی پی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ 30 اپریل کو ڈی جی پی شیودھر ریڈی ریٹائر ہورہے ہیں جس کے بعد وہ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔ 1991 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سینئیر آئی پی ایس سی وی آنند نے حیدرآباد کمشنر کے طور پر دو مرتبہ اور سائبر آباد کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ حیدرآباد کے زچگی خانہ میں پیدا ہونے والے سی وی آنند اپنی اسکولی تعلیم حیدرآباد پبلک اسکول سے کی اور نظام کالج سے گریجویشن کیا اور عثمانیہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا ۔ اپنی پہلی کوشش میں سیول کلیئر کرنے کے بعد آنند نے ورنگل میں اے ایس پی کے طور پر اپنی پہلی پوسٹنگ کے ساتھ سرویس جوائن کی ۔ نظام آباد میں ایس پی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ سی وی آنند کے سرویس کے پہلے نو سال نکسل سے متاثرہ اضلاع میں تھے ۔ جہاں انہوں نے ذاتی طور پر فورس کی قیادت کی اور فائرنگ کے تبادلے اور انکاونٹر میں حصہ لیا ۔ سی وی آنند کو پریسیڈنٹ گیلنٹری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ انہوں نے اپنی سرویس میں وجئے واڑہ کمشنر کے طور پر اور سیول سپلائی کمشنر ، ڈی جی اے سی بی اور ویجلنس اور انفورسمنٹ ونگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیپوٹیشن پی سی آئی ایس ایف اور NISa میں بھی خدمات کرچکے ہیں ۔ شہر میں امن و امان کی برقراری میں سی وی آنند نے بہترین رول ادا کیا تھا ۔