میدک میں عوامی نظم و نسق ترقیاتی منصوبہ کے 99 روزہ پروگرام کا جائزہ اجلاس

ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی نظم و نسق ترقی منصوبہ کے 99 روزہ پروگرام کی ضلع میں کامیاب عمل آوری جاری ہونے کی اطلاع ضلع کلکٹر پرتیما سنگھ نے دی۔ وہ آئی ڈی او سی IDOC دفتر کے اجلاس ہال میں اس پروگرام کے تحت حلقہ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کلکٹر کے ہمراہ آر ڈی او رمادیوی، ایڈیشنل ایس پی وکرانت کمار سنگھ، میدک میونسپل چیئرپرسن رادھیکا بھوپتی راجو، رامائم پیٹ میونسپل چیئرپرسن لاونیا، میونسپل نائب صدور دونتی نریش گوڑ اور ضلع کے مختلف عہدیداران اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے قائم کردہ نمائش کا معائنہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ عوامی نظم و نسق ترقی منصوبہ کے 99 روزہ پروگرام کے تحت ضلع سطح سے لے کر دیہات تک مختلف ترقیاتی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جرائم کے مقابلہ میں سڑک حادثات میں زیادہ اموات ہو رہی ہیں جس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس اجلاس میں آر ڈی او رمادیوی، تحصیلداروں، ایم پی ڈی اوز اور مختلف محکموں کے عہدیداران کے علاوہ عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
