کانگریس چڈی گینگ سے بھی خطرناک ٹولی : کے ٹی آر

ktr-copy

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کانگریس کو راتوں میں چوری کرنے والی چڈی گینگ سے بھی زیادہ خطرناک ٹولی قرار دیتے ہوئے ریاست کے کسانوں کا خون چوسنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ریونت ریڈی تلنگانہ کے ریگولر چیف منسٹر نہیں ہے بلکہ ہر ماہ کانگریس ہائی کمان کو بھاری رقم پیش کرتے ہوئے اپنی عہدے چیف منسٹر کو ریونل کرانے کا الزام عائد کیا ۔ ورنگل میں کسانوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس حکومت کو کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل انقلابیوں کی سرزمین ہے ۔ یہاں سے شروع ہونے والی جدوجہد غداروں کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کردے گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ راہول گاندھی اور ریونت ریڈی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ورنگل میں جلسہ عام منعقد کرتے ہوئے کسان ڈیکلریشن کے ذریعہ 34 وعدوں کا اعلان کیا اور 100 دن میں ان وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا گیا ۔ تاہم ابھی تک ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔ کے ٹی آر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ راہول گاندھی اور ریونت ریڈی کی تصاویر پولیس اسٹیشن کے باہر چسپاں کر کے عوام کو چوروں سے ہوشیار رہنے کا پیغام دینا چاہئے ۔ انہوں نے کانگریس کو چڈی گینگ سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا ۔ ریاست میں کانگریس حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور کے سی آر دوبارہ چیف منسٹر بنیں گے ۔